شاہد آفریدی کا بیٹیوں سے اظہار محبت
میری بیٹیوں کی محبت میری صبح شام بلکہ پورا دن قابل قدر بناتی ہے، اللّہ انہیں خوش رکھے: سابق کپتان
![]() |
Shahid Afredi, شاہد آفریدی کا بیٹیوں سے اظہار محبت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی نے چھوٹی بیٹیوں اسمارہ اور نومولود عروہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔ 40 سالہ آل رائونڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسمارہ اور عروہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’عروہ اور اسمارہ جیسے فرستوں کے گرد ہونا میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری بیٹیوں کی محبت اور خوشی ہی میری صبح شام بلکہ پورا دن قابل قدر بناتی ہے، اللّہ انہیں خوش رکھے۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شاہد آفریدی نے مداحوں سے اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور خیال رکھنے پر بھی زور دیا‘‘۔
|
0 Comments